بیروت کے درمیانی علاقہ میں جھڑپیں

سیکیورٹی اور مظاہرین کے مابین غیر معمولی تشدد کے نتیجے میں 165 سے زائد افراد زخمی

کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

بیروت کے درمیانی علاقہ میں جھڑپیں

کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
          کل شام بیروت کا درمیانی علاقہ مظاہرین اور ان سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم کا ایک میدان بن گیا جو انہیں وہاں سے پارلیمنٹ اسٹریٹ کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھیں اور دونوں فریقوں کے درمیان اس جگہ کے قریب معاملہ سخت ہو گیا جہاں سیکیورٹی فورسز کو پتھراؤ اور پٹاخوں کا سامنا کرنا پڑا اور یاد رہے کہ اکتوبر کے ماہ میں شروع ہونے والے مظاہرہ کا کہ سب سے زیادہ سخت منظر تھا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
          شہر بیروت کے درمیانی علاقہ کے چوکوں پر کروفر کا مشاہدہ کیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز آنسو گیس کے ذریعہ ان مظاہرین کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں جو صیفی اور کتا‏ئب گھر کی طرف پیچھے ہٹ رہے تھے لیکن اس سے قبل  انہوں نے محمد امین مسجد کے قریب محاذ آرائی کے وقت پتھروں اور پٹاخوں کے ذریعہ اپنا بھڑاس نکالا۔(۔۔۔)
اتوار 24 جمادی الاول 1441 ہجرى - 19 جنوری 2020ء شماره نمبر [15027]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]