ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلہ میں حماس کی طرف سے قاہرہ کو یقین دہانی کی کوشش

اسرائیل کی طرف سے سکون کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے آگ لگانے والے غبارے چھوڑنے کا الزام

جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل کی طرف چھوڑنے والے فائر بیلون کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل کی طرف چھوڑنے والے فائر بیلون کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلہ میں حماس کی طرف سے قاہرہ کو یقین دہانی کی کوشش

جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل کی طرف چھوڑنے والے فائر بیلون کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل کی طرف چھوڑنے والے فائر بیلون کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         گذشتہ روز حماس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیرونی دورہ کے پس منظر میں مصر کے ساتھ تحریک کے تعلقات میں کچھ کشیدگی آئی ہے۔ ایک مصری ماخذ نے اشارہ کیا ہے کہ تحریک کی خواہش ہے کہ قاہرہ کو حالیہ اقدامات میں متعدد تبدیلیوں کے بارے میں یقین دلانے کی کوشش کی جائے اور انہیں تبدیلیوں میں ہنیہ کی طرف سے تہران کا دورہ بھی شامل ہے اور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ہمارے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں۔
         حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ کے میڈیا مشیر طاہر النونو نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنیہ کا دورہ ان مقاصد کے سلسلہ میں ہے جن کی تیاری تحریک نے اپنے داخلی، قومی اور سیاسی تعلقات کی نگرانی میں کی ہے اور انہوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس دورہ کی وجہ سے ہمارے مصری بھائیوں کے ساتھ کوئی تناؤ ہےکیونکہ مصر کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔(۔۔۔)
پیر 25 جمادی الاول 1441 ہجرى - 20 جنوری 2020ء شماره نمبر [15028]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]