ڈاووس میں ٹرمپ کی کامیاب واپسی اور خراب شگون پر حملہ

ٹرمپ کو کل ڈاووس فورم میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ٹرمپ کو کل ڈاووس فورم میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ڈاووس میں ٹرمپ کی کامیاب واپسی اور خراب شگون پر حملہ

ٹرمپ کو کل ڈاووس فورم میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ٹرمپ کو کل ڈاووس فورم میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی معاشی فتوحات سے لیس ورلڈ اکنامک فورم کے پلیٹ فارم پر کل واپس آئے ہیں اور انہوں نے  ڈیووس کے علمبرداروں کو امید کا ایک پیغام بھی دیا ہے کہ وہ اس پرجوش تقریر کو فراموش کر دیں جس نے اسی پلیٹ فارم سے 3 سال قبل دنیا کو مشتعل کردیا تھا اور ٹرمپ اپنی معاشی کامیابیوں کو ظاہر کرنے اور گذشتہ ہفتہ ہونے والے دو تجارتی معاہدوں پر فخر کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں کی اور ایسا لگا کہ یہ ایک انتخابی تقریر ہے جس میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا مقصد امریکی شہری کی زندگی کو بہتر بنانا ہے ... ہم ایک ایسی امریکی معیشت کی تعمیر کے لئے کام کر رہے ہیں جس کے اثرات ہر ایک پر ظاہر ہوں گے۔
        ٹرمپ نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن کو انہوں نے ماحول کے میدان میں مایوسی کا شگون کا نام دیا ہے اور انہوں نے آب وہوا کے بحران کے انتباہات کو بے وقوفی کے نام سے یاد کیا ہے اور یہ پیغام ماحولیات کا دفاع کرنے والی نوجوان سویڈش خاتون گریٹا ٹن برگ کی مہم سے متصادم ہے۔(۔۔۔)
 بدھ 27 جمادی الاول 1441 ہجرى - 22 جنوری 2020ء شماره نمبر [15030]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]