بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کے سلسلہ میں السراج کی تجویز اقوام متحدہ کی تردید سے تصادمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2094956/%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%B1%D8%B3-%D8%AA%D8%B9%DB%8C%D9%86%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D9%88%DB%8C%D8%B2-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%AF
بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کے سلسلہ میں السراج کی تجویز اقوام متحدہ کی تردید سے تصادم
پرسو شام برلن میں فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
قاہرہ: جمال جوہر
TT
TT
بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کے سلسلہ میں السراج کی تجویز اقوام متحدہ کی تردید سے تصادم
پرسو شام برلن میں فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں امن وسلامتی کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی فورسز بھیجنے کے سلسلہ میں لیبیا کی وفاقی حکومت کے سربراہ فائز السراج کی تجویز کو بین الاقوامی تردید کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے ایلچی غسان سلامہ نے آج بدھ کے روز جرمن اخبار ویلٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے بیانات میں کہا ہے کہ لیبیا میں غیر ملکی افواج کی مقبولیت نہیں ہے اور میں بین الاقوامی برادری میں بھی فوج بھیجنے کی آمادگی نہیں دیکھ رہا ہوں ... لہذا میں اس طرح کی فوجی آپریشن کا خواہاں نہیں ہوں۔ اسی سلسلہ میں لیبیا کی پارلیمنٹ کے ایک رکن جبرئیل اوحيدةنے کہا ہے کہ السراج طرابلس میں ایک ایسےسبز علاقے کو تیار کرنے کی امید کر رہے ہیں فوج کی پیشرفت سے جس کی حفاظت ملیشیائیں کریں گی جبکہ اس سے قبل اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ ترکی ان کے ساتھ ہے اور اس سلسلہ میں دو معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ السراج کو اس خطرہ کا احساس ہے کہ وہ صدارتی کونسل کی کسی بھی نئی تشکیل میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔(۔۔۔) بدھ27جمادی الاول 1441 ہجرى - 22 جنوری 2020ء شماره نمبر [15030]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]