کویت نے ایران کے سفیر کو طلب کیا

کویت نے ایران کے سفیر کو طلب کیا

ہفتہ, 25 January, 2020 - 12:45
نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ کو ایرانی سفیر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
         ایک بلند مقام ایرانی ذمہ دار نے ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ بغداد ہوائی اڈہ کے قریب جس ہوائی حملہ میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا گیا ہے اس میں کویت نے بھی حصہ لیا ہے بس اسی کے جواب میں کویت کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو کل طلب کیا ہے۔
        نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں انہوں نے بار بار اس طرح کے بیانات دئے جانے کے سلسلہ میں کویت کی ناراضگی اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علی السالم ہوائی اڈہ سے اڑنے والے کسی بھی جہاز کی شرکت کے سلسلہ میں کویت نے دوبارہ انکار کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف نشاندہی بھی کی ہے کہ اس سے قبل آرمی کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اس بات کی نفی کی ہے کہ اس عمل میں کویت کے کسی بھی اڈہ سے کوئی شرکت ہوئی ہے۔
       الجار اللہ نے ایرانی عہدہ دار کے اس الزام کے بارے میں کویت کی ناراضگی اور حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 3 جنوری کو کویت کے ایک اڈہ کو حملہ کرنے میں استعمال کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 جمادی الاول 1441 ہجرى - 25 جنوری 2020ء شماره نمبر [15033]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا