امریکہ کی طرف سے شام اور عراقی سرحد پر واقع اپنے اڈوں میں مضبوطی

گذشتہ روز شام کے مشرقی شمال کے تال تمر کے قریب ایک امریکی گشتی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گذشتہ روز شام کے مشرقی شمال کے تال تمر کے قریب ایک امریکی گشتی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

         صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکی انخلاء کے لئے بغداد میں بڑھتے ہوئے مطالبات کی روشنی میں ایران کا مقابلہ کرنے اور فرات کے مشرق میں روس جانے والی راہ کو روکنے کے امکان کو برقرار رکھنے کے لئے شام اور عراقی سرحد کے دونوں اطراف اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے کی کوشش کرت رہی ہے۔
        مغربی عہدیداروں کے ذریعہ الشرق الاوسط کو دستیاب معلومات کے مطابق فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے کی تجاویز ہیں اور ان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بغداد کے ساتھ کسی بھی بات چیت میں نیٹو کو آگے بڑھانے کے علاوہ معاشی تعلقات سمیت فوجی پہلو سے وسیع تر دیگر معاملات پر بھی توجہ دی جانی چاہئے اور اس کے علاوہ داعش کے خلاف جنگ میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کے لئے بھی نیٹو کو آمادہ کیا جائے گا۔
       ان تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ کردستان کے علاقہ کی صدارت کے ساتھ فوجی اڈوں اور تفتیشی مقامات کے قیام اور پانچ سو سے دو ہزار فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کئے جانے کے سلسلہ میں بات چیت ہو اور س کے علاوہ عراق میں پانچ ہزار فوجی موجود ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 جمادی الاول 1441 ہجرى - 25 جنوری 2020ء شماره نمبر [15033]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]