ماسکو کی طرف سے ادلب کے باشندوں کے جانے کے لئے دوبارہ محفوظ گزرگاہ کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2101976/%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%AF%D9%84%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B4%D9%86%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%88%D8%B8-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DA%AF%D8%A7%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
ماسکو کی طرف سے ادلب کے باشندوں کے جانے کے لئے دوبارہ محفوظ گزرگاہ کا آغاز
گذشتہ صبح ادلب کے دیہی علاقہ معرۃ النعمان کے قریب سرجہ میں الایمان نامی اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایک ایسے وقت میں جب یہ اطلاع ملی کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ادلب کے دیہی علاقے کے سات قصبے شامی حکومت کی افواج کے کنٹرول میں آچکے ہیں اس وقت ماسکو نے ایک بار پھر لائن میں داخل ہوکر ادلب کے باشندوں کو شہر سے حکومت کے کنٹرول والے مقامات کی طرف جانے کی ترغیب دینے کی کوشش کی ہے اور روسی وزارت دفاع نے علاقے سے شہریوں کے نکلنے کو آسان بنانے کے لئے تین محفوظ گزرگاہ کھولنے کا دوبارہ اعلان کیا ہے۔ حلب اور ادلب کے مغربی دیہی علاقوں کے دو محاذوں پر جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں اور اسی کے ساتھ روس اور شام کی طرف سے فضائی حملے بھی ہو رہے ہیں اور ان حملوں کے نتیجہ میں دونوں اطراف کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور شامی رصدگاہ کے مطابق سرکاری افواج ادلب کے شمال میں واقع شہر معرۃ النعمان کے نواح میں پہنچ گئے ہیں اور اب وہ صرف سیکڑوں میٹر ہی دوری پر ہیں۔(۔۔۔) پیر 02جمادی الآخر 1441 ہجرى - 27 جنوری 2020ء شماره نمبر [15035]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]