یورپ نے پابندیوں کے ساتھ «ہواوے کے لئے دروازہ کھولا

یورپ نے پابندیوں کے ساتھ «ہواوے کے لئے دروازہ کھولا
TT

یورپ نے پابندیوں کے ساتھ «ہواوے کے لئے دروازہ کھولا

یورپ نے پابندیوں کے ساتھ «ہواوے کے لئے دروازہ کھولا
        لندن نے ہواوے کمپنی کو جو جزوی سبز روشنی دی تھی اس کے تناظر میں یوروپی یونین نے 5G انٹرنیٹ کو تیار کرنے کے لئے چین کی ایک بڑی کمپنی کے لئے کل اپنا دروازہ کھول دیا ہے لیکن اس سلسلہ میں کچھ سفارشات اور پابندیاں بھی ہیں لیکن ہواوے نے فوری طور پر یورپی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
        5G انٹرنیٹ نیٹ ورکس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یورپی یونین کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پیش کرتے ہوئے یورپی کمشنر برائے صنعت تھیری پروٹون نے کہا ہے کہ ہم یورپ میں ہر ایک کو قبول کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس واضح اور سخت اصول ہیں اور ان قوانین کا مقصد حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے لئے حساس قوانین سے متعلق چند ضروری اقدامکت کئے جاتے ہیں۔۔۔ جیسے کہ نیٹ ورک مینجمنٹ اور کوآرڈینیشن جیسے کام ہیں اور جیسے کہ ہر ملک اور ہر آپریٹر کے پاس خطرات کو کم کرنے کے لئے متعدد ذرائع ہوتے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 05 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 30 جنوری 2020ء شماره نمبر [15038]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]