ٹرمپ کے منصوبہ کے سلسلہ میں عالمی دلچسپی اور مختلف بیانات

منگل کی شام رام اللہ میں صدر محمود عباس کو تقریر کرنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  (آئی بی اے)
منگل کی شام رام اللہ میں صدر محمود عباس کو تقریر کرنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

        امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مشرق وسطی کے خطے میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں ایک روز قبل اعلان کردہ منصوبے کو وسیع پیمانے پر عالمی دلچسپی ملی ہے لیکن اس سلسلہ میں واضح فرق بھی دیکھنے کو ملا ہے اور اسرائیلیوں نے اس منصوبے کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مسترد کردیا ہے۔
      فلسطینی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ذریعہ تشکیل کردہ  وفد حماس کے ساتھ اس تنازعہ کو ختم کرنے کے مقصد سے بات چیت کرنے کے لئے کچھ دن میں غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا اور اس کے بعد صدر کو بھی پٹی کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اور یہ بات حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ذریعہ صدر عباس کے ساتھ فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو کے بعد سامنے آئی ہے اور اس گفتگو میں ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 05 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 30 جنوری 2020ء شماره نمبر [15038]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]