اس ملاقات میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل شیخ اور خادم حرمین شریفین کے معاون سکریٹری تمیم السلیم موجود تھے۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور "یونیسکو" کے ڈائریکٹر جنرل کے مابین بھی ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں ثقافتی پہلو کے سلسلہ میں سعودی عرب کے اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ لیا گیا ہے اور "سعودی ویژن 2030" اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے اہداف کے مطابق "یونیسکو" کے ساتھ مستقل اور نتیجہ خیز تعاون کرنے کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 06 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 31 جنوری 2020ء شماره نمبر [15039]