اسرائیل کی طرف سے شام اور ایران کے "تعاون مراکز" پر بمباری

شام پر اسرائیل کی طرف سے ہونے والے گزشتہ حملوں کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شام پر اسرائیل کی طرف سے ہونے والے گزشتہ حملوں کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

         باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کل صبح دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں دس "شامی - ایرانی تعاون مراکز" کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں میں تہران کے حامیوں اور شامی فوجیوں کے 23 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور یہ حملہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں ایرانی "قدس فورس" کے رہنما قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے پہلا حملہ ہے۔
         دمشق نے کسی جانی نقصان کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے 23 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور اسی رصدگاہ نے مغربی دمشق میں شامی فضائی دفاع کے آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کی گنتی بھی کی ہے اور ان کے علاوہ دس غیر شامی جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دمشق کے جنوب میں واقع الکسوہ علاقے میں موجود ایرانی پاسداران انقلاب کے تین اہلکار بھی شامل ہیں اور اسی طرح درعا گورنریٹ میں واقع ازرع کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ میں تہران کے وفادار پانچ شامی جنگجؤوں نے بھی اپنی جانیں قربان کی ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 13 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 07 فروری 2020ء شماره نمبر [15046]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]