خادم حرمین شریفین کی طرف سے سیسی کے نام ایک پیغام پر زور دینا

خادم حرمین شریفین کی طرف سے سیسی کے نام ایک پیغام پر زور دینا
TT

خادم حرمین شریفین کی طرف سے سیسی کے نام ایک پیغام پر زور دینا

خادم حرمین شریفین کی طرف سے سیسی کے نام ایک پیغام پر زور دینا
          خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک اور دونوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی، اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی مختلف امور کے سلسلہ میں مسلسل مشترکہ کام اور پختہ رابطہ قائم کرنے پر زور دیا ہے اور ان سب باتوں کا علم اس وقت ہوا جب گزشتہ روز افریقی ریاستوں کے امور کے سلسلہ میں سعودی عرب کے وزیر احمد قطان کا استقبال مصر کے صدر نے قاہرہ میں کیا۔
        مصر کے صدارتی ترجمان سفیر بسام راضی نے کہا ہے کہ اس پیغام میں دونوں ممالک اور دونوں کے عوام کے مابین تاریخی تعلقات کی پختگی کی تصدیق کی گئی ہے اور ترجمان نے مصری صدر کے اس بیان کو نقل کیا ہے جس میں انہوں نے مصر اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کی خصوصیات کا ذکر کیا ہے اور اس بات کا بھی ذکر کیا ہے جس میں عرب خطے میں استقرار واستحکام اور امن وسلامتی کا قیام ہو سکتا ہے۔
       دوسری طرف شاہ سلمان نے جزائر کے صدر عبد المجيد تبون کو سعودی عرب کے دورہ کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جزائر کے صدر تبون کی طرف سے ہونے والے استقبال کے بعد پہنچایا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 13 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 07 فروری 2020ء شماره نمبر [15046]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]