واشنگٹن کی طرف سے ریمی کی جگہ لینے والوں امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی

صنعا میں ایک یمنی شخص کو امریکی ڈرون کی گرافک کے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
صنعا میں ایک یمنی شخص کو امریکی ڈرون کی گرافک کے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

           قاسم الریمی کے قتل کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ سعد بن عاطف العولقی اور خالد سعید باطرفی کے امیدواروں پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔
         امریکی محکمۂ خارجہ نے العولقی اور باطرفی کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لئے 11 ملین ڈالر انعام کی پیش کش کی اور وزارت کے تابع "انعامات برائے انصاف" پروگرام نے کل صبح سویرے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر العولقی کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت سعد العولقی کی گرفتاری کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 6 ملین ڈالر تک کا انعام پیش کرتی ہے۔
          ایک اور علیحدہ ٹویٹ میں اسی پروگرام نے باطرفی کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بھی امریکی افواج کے ذریعہ اسے گرفتار کرائے گا اسے 5 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا اور اسی طرح "انعامات برائے انصاف" پروگرام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ باطرفی یمن میں حضرموت گورنریٹ میں واقع جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک ممتاز ممبر ہے اور وہ القاعدہ کی ایڈوائزری کونسل کا سابق ممبر بھی رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 15 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 09 فروری 2020ء شماره نمبر [15048]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]