سعودی اور کویت کے مذاکرات میں آپسی تعلقات اور خطہ کے نئے مسائل کے سلسلہ ميں گفت وشنید

سعودی اور کویت کے مذاکرات میں آپسی تعلقات اور خطہ کے نئے مسائل کے سلسلہ ميں گفت وشنید

بدھ, 12 February, 2020 - 10:30
کل ریاض میں شاہ سلمان کو شیخ صباح خالد الصباح کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (واس)
         خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز ریاض میں کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کے ساتھ باضابطہ گفتگو کا اجلاس منعقد کیا ہے۔
        نائب وزیر اعظم، سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں برادر ممالک کے مابین برادرانہ اور تاریخی تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والے نئۓ مسائل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کے مزید کیا طریقے ہو سکتے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
         شیخ صباح خالد الصباح نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے خادم حرمین شریفین کو مبارکبادی اور سلامتی کا پیغام پیش کیا ہے۔
        خادم حرمین شریفین نے اس سے پہلے کویت کے وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا اور اس ملاقات میں انہوں نے ان کے اور ان کے ہمراہ وفد کے لئے فوجی شعبوں کے رہنماؤں، وزراء اور امراء کی موجودگی میں ظہرانے کا انتظام کیا تھا۔(۔۔۔)
بدھ 18 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 12 فروری 2020ء شماره نمبر [15051]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا