اسرائیل کی طرف سے دمشق میں سلیمانی کے سائے کا تعاقب

جمعرات اور جمعہ کی شب کو دمشق کے قریب اسرائیلی حملوں کے خلاف شامی فضائی حملے کی کاروائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جمعرات اور جمعہ کی شب کو دمشق کے قریب اسرائیلی حملوں کے خلاف شامی فضائی حملے کی کاروائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

          دمشق اور اس کے مضافات میں واقع ایرانی مقامات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے چار کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے تھے اور اس کا مطلب یہ سمجھا جا رہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں واشنگٹن کی طرف سے قتل کئے جانے والے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سليمانی کے سائے کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
             ایک مغربی عہدہ دار نے "الشراق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تل ابیب کو زیادہ یقین ہو گیا ہے کہ روس اب شام میں ایران کے اثر ورسوخ پر قابو نہیں رکھ سکتا ہے اور اسی وجہ سے ماسکو کے تحفظات کے باوجود اس نے بمباری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
            حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں وہ سات جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے تین شامی فوج کے اور چار ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیں جبکہ سرکاری شامی نیوز ایجنسی (سانا) نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے مقبوضہ گولان سے چھوڑے جانے والے دمشق کے آسمان پر میزائلوں کا جواب دیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 21 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 15 فروری 2020ء شماره نمبر [15054]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]