لیبیا کے پاس نگرانی کے بغیر ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے

لیبیا کے پاس نگرانی کے بغیر ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے
TT

لیبیا کے پاس نگرانی کے بغیر ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے

لیبیا کے پاس نگرانی کے بغیر ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے
اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس(UNMAS) کے عہدیدار باب سادن نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کے پاس دنیا میں غیر سنسر شدہ ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے اور تخمینہ کے مطابق پورے لیبیا میں ان ہتھیار کی مقدار 150 ہزار ٹن اور 200 ہزار ٹن کے درمیان ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کام کی زندگی کے 40 سالوں کے دوران کسی دوسرے ملک میں ہتھیار کا اتنا بڑا ذخیرہ نہیں دیکھا ہے۔
اقوام متحدہ نے لیبیا میں موجود بڑی تعداد میں اسلحے کے ذخیرہ سے خدشے کا اظہار کیا ہے اور اس بات سے خبردار بھی کیا ہے کہ ملک کے اندر جاری دشمنیوں پر مبنی مسلسل کاروائیوں کے اثرات کے وجہ سے بارود اور بارودی سرنگوں کے مسئلہ زیادہ ہو جائے گا اور اس سے لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔(۔۔۔)
ہفتہ 21 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 15 فروری 2020ء شماره نمبر [15054]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]