سعودی عرب نے اپنا قومی دن منایا

سعودی عرب نے اپنا قومی دن منایا
TT

سعودی عرب نے اپنا قومی دن منایا

سعودی عرب نے اپنا قومی دن منایا

  آج سعودی عوام مملکت کا 89 ویں قومی دن منا رہی ہے، آج ہی کے دن بانی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود نے مسلسل 32 سال کے جد وجہد سے بھرے سفر کے بعد ملک کی اتحاد کا اعلان کیا تھا اور اسکا نام سعودی عرب رکھا تھا، اس دوران انہوں نے اس ملک کے قوانین مضبوط کئے جس نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں عالمی مساوات کے سلسلے میں ایک مشکل عدد میں تبدیل ہو گیا۔
  اس موقع پر دیگر ملکوں کے سربراہوں اور لیڈروں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
 ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر ، شیخ محمد بن زاید نے اپنے ملک کے گہرے تاریخی تعلقات ، سعودی عرب کے ساتھ اس کے اسٹراٹیجک شراکت داری اور دونوں ملکوں کے متفقہ وژن کا اعادہ کیا ۔(پير 24 محرم 1441 ہجرى/ 23 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14909



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]