ترکی کی طرف سے ادلب میں اس کی فورسز کو ملی تقویت اور روس کی اشتعال انگیزی سے گریز

حلب کے مغرب میں واقع دارة عزة نامی علاقہ کے ایک اسپتال میں ہونے والے حملہ کے بعد متاثرین کو تلاش کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
حلب کے مغرب میں واقع دارة عزة نامی علاقہ کے ایک اسپتال میں ہونے والے حملہ کے بعد متاثرین کو تلاش کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایسے وقت میں جب کل ​​ماسکو اور انقرہ کے درمیان ادلب کی صورتحال کے سلسلہ میں نظریات کے قریب ہوتے ہوئے مواقع کے بارے میں متعدد اشارے سامنے آئے ہیں اور ترکی کی طرف سے وسیع پیمانہ پر فوجی آپریشن کرنے کی مسلسل دھمکیوں کے سلسلہ میں روسی رد عمل کا اظہار ہوا ہے لیکن ان سب کے باوجود ترکی نے کشیدگی نہ ہونے والے زون کے اندر اپنے نئے فوجی مشاہدے کے مقامات پر اپنی تعیناتی کو مزید تقویت بخشی ہے اور شام کی سرحد پر مزید فوجی کمک بھی فراہم کی گئی ہے۔
اسی وقت انقرہ نے ماسکو کی اشتعال انگیزی سے بچنے کی کوشش بھی کی ہےکیونکہ اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شام کے بحران پر اس کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا اور یہ بھی ضروری ہے کہ اس بحران کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور اسی کے ساتھ ماسکو میں بند دروازوں کے پیچھے طویل مذاکرات ہوئے ہیں اور اس مذاکرات میں روس اور ترکی کے فوجی اور سفارتی اہلکار شامل ہوئے تھے۔(۔۔۔)
منگل 24 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 18 فروری 2020ء شماره نمبر [15057]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]