اسٹریٹجک شراکت داری کے سلسلہ میں سعودی اور امریکہ کے درمیان گفت وشنید

اسٹریٹجک شراکت داری کے سلسلہ میں سعودی اور امریکہ کے درمیان گفت وشنید

جمعہ, 21 February, 2020 - 11:15
خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز کو گزشتہ روز ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
 

گزشتہ روز ریاض میں سعودی عرب  اور امریکہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے ساتھ سعودی رہنماؤں کی بات چیت ہوئی ہے۔


خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل بدھ کے روز سے تین روزہ کے لئے سعودی عرب کا دورہ شروع کرنے والے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے اور واشنگٹن میں سعودی عرب کی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کی موجودگی میں اس ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین ممتاز تعلقات، مجموعی علاقائی اور بین الاقوامی واقعات، اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے موقف اور ان کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔


بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان  کی موجودگی میں اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور ہر سطح پر ہونے والی پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 27 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 21 فروری 2020ء شماره نمبر [15060]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا