شمال مغربی شام میں "خون خرابہ" کے خلاف بین الاقوامی انتباہ

کل شام ترکی کی سرحد کے قریب حلب گورنریٹ کے دیہی علاقوں میں واقع عفرین کے اندر دير البلوط کیمپ کی ایک مسجد میں شامی بے گھر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل شام ترکی کی سرحد کے قریب حلب گورنریٹ کے دیہی علاقوں میں واقع عفرین کے اندر دير البلوط کیمپ کی ایک مسجد میں شامی بے گھر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایک  طرف اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ روز شمال مغربی شام میں "خون خرابے" کے بارے میں ایک انتباہ دیا گیا ہے تود وسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ترک رجب طیب اردوگان نے ادلب میں بگڑتے ہوئے ان حالات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے فون کیا ہے جس کی وجہ سےحالیہ دنوں میں ماسکو اور انقرہ کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور سے متعلق رابطہ کے ترجمان جینس لارکٹ نے ادلب میں لڑائیوں کی شدت اور ان کیمپوں میں تجاوزات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جہاں بے گھر افراد اور ہمسایہ علاقے کے لوگوں نے پناہ لی ہے اور انہوں نے مزید مصائب کی روک تھام کے لئے فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون خرابے سے خوفزدہ ہیں۔
ہفتہ 28 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 22 فروری 2020ء شماره نمبر [15061]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]