"کورونا" کی آمد کے بعد خلیج میں تحریکhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2148681/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D8%AC-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9
گزشتہ روز بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طبی ٹیم کو ایران سے آنے والے مسافروں کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
لندن:«الشرق الأوسط»
دمام:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
دمام:«الشرق الأوسط»
TT
"کورونا" کی آمد کے بعد خلیج میں تحریک
گزشتہ روز بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طبی ٹیم کو ایران سے آنے والے مسافروں کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
گزشتہ روز کویت، بحرین اور عمان کے ایران جانے والے شہریوں کے وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد خلیجی ممالک نئے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے اس ممکنہ عالمی وبا کی تیاری کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔ کویت کی وزارت صحت نے ہنگامی صورتحال کو ختم کرنے اور اس بیماری کا سامنا کرنے کی تیاری میں صحت کے شعبے کے کارکنوں کے لئے چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وائرس کے ابھرنے کے خدشے کے نتیجے میں قومی دن اور یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ملک میں جاری کچھ سرگرمیوں رکاوٹ بھی پیدا ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو آئندہ اطلاع تک ایران اور تھائی لینڈ کے سفر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ بحرین نے اعلان کیا کہ ایران سے واپس آنے والے تمام افراد کو 14 دن کے لئے نگرانی میں رکھا جائے گا اور احتیاط کے طور پر دو اسکولوں اور کنڈرگارٹن میں چھٹی کر دی گئی ہے کیونکہ ان اسکولوں کے کچھ طلباء متاثر ہونے والے ڈرائیور کے ساتھ اپنے اسکول سے گھر اور اپنے گھر سے اسکول گئے تھے۔ (...) منگل 01رجب المرجب 1441 ہجرى - 25 فروری 2020ء شماره نمبر [15064]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)