سعودی عرب: 3 نئی وزارتوں کی تشکیل اور دو کو آپس میں ضم کیا گیا

وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی - وزیر سرمایہ کاری خالد الفلاح - وزیر سیاحت  احمد الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی - وزیر سرمایہ کاری خالد الفلاح - وزیر سیاحت احمد الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

گزشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے چند شاہی احکامات جاری کیے ہیں جن میں 3 نئی وزارتوں کی تشکیل کی گئی ہے اور دو کو ضم کیا گیا ہے دو وزراء اور ایک گورنر کو معزول کیا گیا ہے۔
ان احکامات میں "جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری" کو "وزارت سرمایہ کاری"، "جنرل اتھارٹی برائے کھیل" کو "کھیلوں کی وزارت" اور "قومی ورثہ اور جنرل اتھارٹی برائے سیاحت" کو "وزارت سیاحت" میں تبدیل کرنا شامل ہے۔(۔۔۔)
شاہی احکامات میں وزیر تجارت کے منصب پر اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ماجد القصبی کو ان کے کام کے علاوہ انفارمیشن کے وزیر کی ذمہ داری ادا کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا ہے اور اس سے قبل انفارمیشن کے وزیر ترکی الشبانہ کو معزول کر دیا گیا ہے اور وزیر برائے ہاؤسنگ ماجد الحقیل کو اپنے کام کے علاوہ وزیر بلدیات اور دیہی امور کی ذمہ داری انجام دینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ماجد القصبی اس کے ذمہ دار تھے۔(۔۔۔)
بدھ 02 رجب المرجب 1441 ہجرى - 26 فروری 2020ء شماره نمبر [15067]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]