ادلب میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ انقرہ کی طرف سے ملی مہلت

گزشتہ روز مہاجرین کو ترک - یونانی سرحد پر خاردار تاروں کے پیچھے زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز مہاجرین کو ترک - یونانی سرحد پر خاردار تاروں کے پیچھے زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

انقرہ اور ماسکو کے مابین سوچی معاہدہ کے طے شدہ نکات کی طرف حکومت کی فوجوں کی واپسی نہ ہونے کی صورت میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے وسیع آپریشن شروع کرنے کے لئے مقرر کردہ آخری تاریخ سے پہلے ترک فوج کے تعاون سے شامی گروہوں نے شمال مشرقی شام کے ادلب میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
حقوق انسان کی شامی رصدگاہ اور شامی حزب اختلاف کی سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ ان گروہوں نے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ اور حماۃ کے شمالی علاقوں میں پیشرفت کی ہےاور اس کے علاوہ انہوں نے اس رمزی دوری والے قصبہ کفر نبل پر حملہ کیا ہے جس پر کچھ دن پہلے ہی حکومت کی فوج نے کنٹرول کیا تھا اور اسی طرح اسٹریٹیجک سراقب پر گروہوں کی طرف سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد لڑائیاں اور بمباری جاری ہیں اور اطلاعات یہ مل رہی ہیں کہ ترکی کی بمباری سے حکومت کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 01 مارچ 2020ء شماره نمبر [15069]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]