ملک شام کی واپسی اور کورونا وائرس کی وجہ سے عرب لیگ کا اجلاس جون میں ہوگا

ملک شام کی واپسی اور کورونا وائرس کی وجہ سے عرب  لیگ کا اجلاس جون میں ہوگا
TT

ملک شام کی واپسی اور کورونا وائرس کی وجہ سے عرب لیگ کا اجلاس جون میں ہوگا

ملک شام کی واپسی اور کورونا وائرس کی وجہ سے عرب  لیگ کا اجلاس جون میں ہوگا
غیر معمولی صحتی اور سیاسی صورت حال کے چلتے عرب ذرائع کی طرف سے سرکاری بیانات سامنے آئے ہیں کہ رواں ماہ کے آخر میں جزائر کے اندر ہونے والے 31ویں عرب لیگ اجلاس کو "کورونا وائرس" کے پھیلاؤ میں ہونے والے اضافہ اور عرب لیگ میں ملک شام کی رکنیت کی واپسی کے بارے میں ظاہر ہونے والی مختلف آراء کے نتیجے میں جون تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
2011 میں عرب لیگ کے اندر شام کی رکنیت معطل کردی گئی تھی اور اس کی واپسی سے متعلق معاملہ کو گزشتہ سال کئی بار اٹھایا گیا تھا لیکن عرب لیگ کے اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیگ کے گسی بھی ممبر نے اس سلسلے میں کوئی درخواست پیش نہیں کی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 01 مارچ 2020ء شماره نمبر [15069]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]