خلیج عرب کے کنارے دفاعی یکجہتی کا پیغام

شاہ سلمان بن عبد العزیز کو کل ظہران میں "مشترکہ خلیجی دفاع " کی مشقوں میں شریک ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے (ا۔ف۔ب)
شاہ سلمان بن عبد العزیز کو کل ظہران میں "مشترکہ خلیجی دفاع " کی مشقوں میں شریک ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے (ا۔ف۔ب)
TT

کل سعودی عرب کے مشرقی علاقے جبیل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر نگرانی "خلیجی مشترکہ دفاع 1" نامی فوجی مشقیں ان میں شریک ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوئیں۔ یہ مشقیں اس میں شریک ممالک کی تعداد؛ جنکی تعداد 24 تھی، مختلف مہارتوں اور ہتھیاروں کی نوعیت کے اعتبار سے خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شمار کی جا رہی ہیں۔
      یہ فوجی مشقیں مختلف مقاصد پر مبنی تھیں، جن میں فوج کی صلاحتیوں میں اضافہ، سیکورٹی اور فوجی اداروں میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت جدید آلات کا استعمال، اور مشترکہ فوجی اور سیکورٹی تعاون کی تکمیل کو فروغ دینا شامل تھا۔
      دوسری جانب، مبصرین کا کہنا ہے کہ خلیج عرب کے کنارے فوجی مشقیں درحقیقی خلیج کے علاقے میں درپیش خطرات کے لئے ایک واضح یکجہتی کا پیغام ہے۔
      "مشترکہ خلیجی دفاع 1” کے ترجمان کرنل عبد اللہ نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مشقوں کا مقصد اتحاد بنانا نہیں بلکہ یہ فوجی اتحاد میں شامل افواج کا مشترکہ عمل ہے۔ (۔۔۔)
منگل – 1 شعبان 1439 ہجری – 17 اپریل 2018ء  شمارہ: [ 14385]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]