ظہران سربراہی کانفرنس ۔۔۔ "القدس سربراہی کانفرنس"

کل ظہران میں "قدس سربراہی کانفرنس" میں شریک سربراہان کے  گروپ فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رویٹرز)
کل ظہران میں "قدس سربراہی کانفرنس" میں شریک سربراہان کے گروپ فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رویٹرز)
TT

ظہران: میزا خویلدی، ثائر عباس، سوسن ابو حسین
      کل خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز نے (سعودی عرب کے مشرقی) شہر ظہران میں 29 ویں عرب سربراہی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران اس کانفرنس کا نام "القدس کانفرنس” رکھنے کا اعلان کیا اور کہا: "تاکہ دور و نزدیک والے جان جائیں کہ فلسطین اور اس کی عوام عرب اور مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں”۔
      خادم حرمین شریفین نے اعلان کیا کہ سعودی عرب 150 ملین ڈالر بطور عطیہ قدس میں اسلامی اوقاف کو امداد فراہم کرنے کے تحت اور 50 ملین ڈالر فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی (اونروا) کو دے گا۔ (۔۔۔)
      سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ "وہ ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے خلاف سخت پابندیاں عائد کریں اور انہیں دہشت گرد جماعتوں کی حمایت کرنے سے روکیں، جن میں دہشت گرد حوثی ملیشیائیں ہیں، جو یمن سے سعودی عرب کے شہروں پر بیلسٹک میزائل کے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں (۔۔۔)”، انہوں نے "عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں خطے کے استحکام کو خراب کرنے والی جارحانہ کاروائیوں (۔۔۔)، فرقہ واریت کو فروغ دینے، بہترین ہمسائیگی (۔۔۔) اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی مذمت کی”۔ (۔۔۔)
 
پیر – 30 رجب 1439 ہجری – 16 اپریل 2018ء  شمارہ: [ 14384]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]