ترکی اور شام کی فضائی جنگ میں روس کا امتحان

جمعہ کے دن ادلب کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے پانچ جنگجوؤں میں سے ایک کی میت کو لے جاتے ہوئے حزب اللہ کے حامیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
جمعہ کے دن ادلب کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے پانچ جنگجوؤں میں سے ایک کی میت کو لے جاتے ہوئے حزب اللہ کے حامیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

گزشتہ روز ترکی اور شام کی فوجوں کے مابین فضائی جنگ شروع ہو گئی ہے جس میں دمشق نے ڈرون جہاز کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور ادلب کے دیہی علاقوں میں انقرہ کی ایئر فورسز نے دو جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے روس کا امتحان ہوگا کہ اس سلسلہ میں اس کا کیا طرز عمل ہوگا۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جب دو شامی جہاز ادلب کے علاقے میں ایک مشن انجام دے رہے تھے تو اسی دوران ترکی کے جنگی جہازوں نے ان دونوں جہازوں کو شام کی سرزمین پر مار گرایا ہے اور ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پائلٹ پرامن طور پر پیراشوٹ کے ذریعے کودنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ترکی کی وزارت دفاع نے (سکھوئی 24) نامی ان دو جہاز کو گرانے کی تصدیق کی ہے جو ہمارے جہازوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ہمارے ڈرون جہاز کو تباہ کرنے والے ایک جہاز بردار اسلحہ کو بھی تباہ کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ دو اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کو بھی برباد کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 02 مارچ 2020ء شماره نمبر [15070]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]