اکثریت ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹ کی وجہ سے علاوی حکومت کے دوڑ سے دور

گزشتہ روز بغداد میں نئی حکومت تشکیل دینے کے کے لئے  محمد علی علاوی کو ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرین کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

ایک ہفتہ سے کم عرصہ کی مدت میں تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ناکام ہونے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی حکومت بنانے کی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلہ میں نامعلوم جماعتوں کو رکاوٹ پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
علاوی نے گزشتہ شام کو عراقی صدر برہم صالح کے نام حکومت نہ بنا پانے پر ایک معذرت نامہ بھیجا ہے جس میں انھوں نے کچھ سیاسی جماعتوں کے دباؤ کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جماعتیں اصلاحات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے عراقیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کے ذریعہ دباؤ جاری رکھیں تاکہ آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہ ہوں اور میں ایک ایسے عراقی ہونے کی حیثیت سے اپنے عوام کی صفوں میں  واپس آؤں گا جس نے اپنے اصولوں اور معاملات کے سلسلہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور اراکین پارلمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔(۔۔۔)
پیر 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 02 مارچ 2020ء شماره نمبر [15070]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]