یورپ کا مہاجرین کے ذریعہ بلیک میل کئے جانے سے انکار https://urdu.aawsat.com/home/article/2160916/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AC%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D9%84%DB%8C%DA%A9-%D9%85%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D8%A6%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%A7%D8%B1
یورپ کا مہاجرین کے ذریعہ بلیک میل کئے جانے سے انکار
گزشتہ روز یونانی پولیس کو لیسبوس جزیرے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک مہاجر کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
انقرہ:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
انقرہ:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
یورپ کا مہاجرین کے ذریعہ بلیک میل کئے جانے سے انکار
گزشتہ روز یونانی پولیس کو لیسبوس جزیرے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک مہاجر کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے یوروپی یونین کو لاکھوں مہاجرین اور پناہ گزینوں کی دی جانے والی دھمکیوں کے بعد یوروپی کمشنر برائے امیگریشن مارگریٹ سکناس نے ترکی کو کل آگاہ کیا ہے کہ یوروپی یونین کسی بلیک میل یا دھمکی کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔ فرانس پریس ایجنسی کے مطابق مارگریٹ سکناس نے برلین میں کہا ہے کہ ہر بار یورپی یونین کا ہی امتحان ہوتا ہے جیسا کہ ابھی ہو رہا ہے لہذا یونین کو اپنی وحدت کی حفاظت ضروری ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی یورپی یونین کو بلیک میل یا دہشت زدہ نہیں کر سکتا ہے۔ رائٹرز نے تین عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوروپی یونین کے وزرائے داخلہ ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی سرحدوں پر صورتحال کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے کل ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کریں گے جبکہ ہزاروں تارکین وطن گزشتہ ہفتہ سے یونان اور بلغاریہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔(۔۔۔) منگل 08رجب المرجب 1441 ہجرى - 03 مارچ 2020ء شماره نمبر [15071]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)