"نہضہ ڈیم" کے سلسلہ میں مصر کو امریکہ کی طرف سے یقین دہانی

ٹرمپ کو تینوں ممالک کے وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ٹرمپ کو تینوں ممالک کے وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے مصری ہم منصب عبد الفتاح السیسی کو "نہضہ ڈیم" کے سلسلہ میں ایتھوپیا کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بارے میں یقین دلانے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن معاہدہ تک پہنچنے کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔
فروری کے آخر میں واشنگٹن میں ہونے والے ایک اجلاس میں ایتھوپیا کے حاضر نہ ہونے کے بعد مصر اور سوڈان کے مابین ہونے والی کشیدگی کے ساتھ ہی ابھرنے والا امریکی موقف سنہ 2011 سے ادیس ابابا کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے ڈیم کو چالو کرنے اور اس کو بھرنے کے قواعد کے سلسلہ میں مصر اور سوڈان کے ساتھ آخری معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے ہے۔
مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیل بیسن کے کسی بھی ملک میں کسی بھی اقدام کے لئے سنگین نقصان کا کوئی امکان قبول نہیں کرے گا اور اسی طرح انہوں نے کسی معاہدہ کے بغیر ہونے والے کسی بھی یکطرفہ ایتھوپیائی کارروائی سے انتباہ کیا ہے جبکہ ایتھوپیا کے وزیر خارجہ گائڈو آندراؤ نے گزشتہ روز اس انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ اس طرح کی گفتگو سے صرف تعلقات ہی ختم ہوں گے اور انہوں نے امریکہ پر مصر کے ساتھ کھڑے ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]