ایران کی ایٹمی زیادتیوں کی وجہ سے بین الاقوامی خطرہ کی گھنٹی بجی

شمالی تہران میں "پیلیڈیم" شاپنگ سینٹر میں ماسک پہنے ایرانی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
شمالی تہران میں "پیلیڈیم" شاپنگ سینٹر میں ماسک پہنے ایرانی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے جوہری معاہدہ میں ایران کے تعاون کے بارے میں خطر کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ ان کے انسپکٹرز کو دو جوہری مقامات میں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے اور اس کی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ جولائی 2015 میں ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدہ میں طے شدہ حد سے پانچ گنا تک بڑھ گیا ہے۔
جوہری معاہدہ پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ دار بین الاقوامی ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فروری میں شروع ہوکر 1510 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا جبکہ معاہدہ میں مذکور اس کی حد 300 کلوگرام ہے یعنی یہ معاہدہ میں موجود حد سے پانچ گنا زیادہ ہے کیونکہ پچھلے مئی کے بعد سے عائد امریکی پابندیوں کے جواب میں تہران نے اپنی ذمہ داریاں سے اپنے آپ کو آزاد کر لیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]