اتحاد نے بحیرہ عرب میں تیل کے ٹینکر پر ہونے والے حملہ کو ناکام بنایا

بحیرہ عرب  میں بحری جہازوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک کشتی کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک کشتی کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس ایک دہشت گرد حملہ کو ناکام بنا دیا ہے جس میں یمن کی طرف آنے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ "یمن بندرگاہ کے جنوب مشرق میں 90 بحری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے ایک غیر معمولی دہشت گرد حملہ کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
المالکی نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملہ پرسو 14:39 بجے اس وقت ہوا ہے جب آئل ٹینکر خلیج عدن کی طرف جارہا تھا کیونکہ 4 کشتیوں نے ایک دور دراز بغیر پائلٹ کے کشتی کے ساتھ جہاز پر حملہ اور دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ عالمی توانائی کی حفاظت کے لئے سمندری خطرہ، بحری ٹرانسپورٹ راستوں اور بحری جہازوں وغیرہ کی عالمی تجارت کا خطرہ عالمی سلامتی کے لئے ایک اسٹریٹجک خطرہ بن گیا ہے اور اس کے علاوہ بحر احمر کے جنوب سے لے کر باب المندب کے گذرگاہ اور خلیج عدن تک پھر بحیرہ عرب اور ہرمز کی گذرگاہوں تک سارے سمندری گذرگاہوں کے لئے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے خطروں میں اضافہ ہو چکا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 10 رجب المرجب 1441 ہجرى - 05 مارچ 2020ء شماره نمبر [15073]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]