سوئسزرلینڈ کے لازارینی "اونرا" کے کمشنر بنے

«الشرق الاوسط» کے لئے خصوصی معلومات: گوٹیرس کے ذریعہ 3 امیدواروں میں سے ان کا انتخاب

سوئسزرلینڈ کے لازارینی "اونرا" کے کمشنر بنے
TT

سوئسزرلینڈ کے لازارینی "اونرا" کے کمشنر بنے

سوئسزرلینڈ کے لازارینی "اونرا" کے کمشنر بنے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین مہاجرین کی مدد اور مشرق ادنی میں ان کو کام دلانے کی بین الاقوامی ایجنسی "اونرا" کے اگلے کمشنر جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے سوئسزرلینڈ کے فیلیپ لازارینی کا انتخاب کیا ہے اور یاد رہے کہ یہ تنظیم برسوں سے مغربی کنارے، غزہ، لبنان، شام اور اردن میں اپنی مرکزی کارروائیوں کی مالی اعانت کے سلسلہ میں سنگین پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔
  انتخابی کاروائی سے متعلق قابل اعتماد ذرائع سے "الشرق الاوسط" کو ملی معلومات کے مطابق 24 اپریل 2015 سے لبنان میں بین الاقوامی تنظیم کے نائب خصوصی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے لازارینی "اونرا" کے اگلے کمشنر جنرل ہوں گے۔
معلومات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ​​یورپی یونین کی خارجی اور سلامتی معاملات کی سابقہ خاتون عہدیدار  فیڈریکا موگھرینی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے لیبیا میں اقوام متحدہ کے سابق مندوب مارٹن کوبلر کے نام کے سلسلہ میں بھی چرچہ ہوا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]