کورونا کی وجہ سے300 ملین طلبہ تعلیم سے محروم

کورونا کی وجہ سے300 ملین طلبہ تعلیم سے محروم

سعودی عرب میں 3 افراد متاثر اور ایران کے طریقوں کی مذمت اور برطانیہ میں پہلے شخص کی موت
جمعہ, 6 March, 2020 - 12:00
حرم مکی میں طواف کے خالی صحن کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی طرف سے بیان کردہ غیر معمولی تعداد کے مطابق تقریبا  300 ملین طلبہ کل تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں کیونکہ 13 ممالک اپنے تمام اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور یہ اقدام اس "کوفیڈ - 19" وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوف وہراس کا ماحول ہے اور اس کی معیشت کو بھی خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔
یہ وائرس اب 80 سے زائد ممالک کو متاثر کر چکا ہے اور عالمی سطح پر انفیکشن کی کل تعداد 95 ہزار سے زیادہ ہے اور کل تک اموات کے واقعات 3200 سے تجاوز کر گئے ہیں اور عراق میں پہلے تین افراد کی موت کا اعلان ہوا ہے اور برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں ایک شخص کی موت کا اعلان ہوا ہے اور فرانس میں 6 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایران میں وائرس کے شکار افراد کی تعداد 107 اور اٹلی میں 148 سے تجاوز کر گئی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 11 رجب المرجب 1441 ہجرى - 06 مارچ 2020ء شماره نمبر [15074]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا