"الشرق الاوسط" سے لبنان کے وزیر خارجہ کی گفتگو: ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں

لبنان کے وزیر خارجہ ناصيف حتي کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنان کے وزیر خارجہ ناصيف حتي کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

"الشرق الاوسط" سے لبنان کے وزیر خارجہ کی گفتگو: ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں

لبنان کے وزیر خارجہ ناصيف حتي کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنان کے وزیر خارجہ ناصيف حتي کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنان کے وزیر خارجہ ناصيف حتي نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم لبنان کے جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر عرب ملک کے احترام اور لبنان کی خودمختاری کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، فروغ دینے اور مزید کامیاب بنانے کے لئے عرب بھائیوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
"الشرق الأوسط" کو انٹرویو دیتے ہوئے حتی نے یہ بھی کہا کہ پہلے پہل لبنان اپنے برادر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایسی تمام موثر اور بااثر طاقتوں کے ساتھ جن کا لبنان کے ساتھ تعلق ہے ان سب سے بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو آپسی اختلافات کے باوجود لبنان کے کسی بھی قریبی یا برادر ملک کے خلاف منفی بیانات نہ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ لبنان کا سرکاری موقف نہیں ہوگا بلکہ ایک جماعت کا مخصوص موقف ہوگا اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان ہمیشہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے اور سب سے کم متاثر کرنے والا ملک رہا ہے لہذا یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ بیرونی تعلقات بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور احترام پر مبنی ہوں۔(۔۔۔)
پیر 14 رجب المرجب 1441 ہجرى - 09 مارچ 2020ء شماره نمبر [15077]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]