حمدوک کو قتل کرنے کی کوشش کے بعد سوڈان میں سیکیورٹی الرٹ

کار بم کے ذریعہ وزیر اعظم کے قافلہ کو نشانہ بنایا گیا اور عرب اور بین الاقوامی مذمت

گزشتہ روز خرطوم میں سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ پر سیکیورٹی اور بچاؤ اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

حمدوک کو قتل کرنے کی کوشش کے بعد سوڈان میں سیکیورٹی الرٹ

گزشتہ روز خرطوم میں سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ پر سیکیورٹی اور بچاؤ اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز خرطوم میں سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ پر سیکیورٹی اور بچاؤ اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل صبح سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے ایک کار بم دھماکہ کے ذریعہ اپنے قافلہ کو نشانہ بنانے والے حملے سے بال بال بچے ہیں اور فوری طور پر سیکیورٹی انتباہ کا اعلان کردیا گیا ہے اور وسیع پیمانہ پر قصورواروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
حمدوک نے فیس بک پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر زور دے کر کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے وہ تبدیلی کے مارچ کو نہیں روک سکے گا اور یہ انقلاب کی بلند لہر میں ایک اضافی تحریک ہی ثابت ہوگی۔
الشرق الاوسط کو معلوم ہوا ہے کہ سڑک کے کنارہ کار بم کھڑی ہوئی تھی ہے اور حمدوک کا قافلہ گزرتے ہوئے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پہلی والی کار بلاسٹ ہوگئی اور دوسری کار تصادم کا شکار ہوئی اور حمدوک اور ان کے قافلہ کے کسی شخص کو کچھ نہیں ہوا لیکن قافلہ سے آگے چلنے والے سیکیورٹی اہلکار کو موٹر سائیکل پلٹنے کی وجہ سے معمولی سی چوٹ آئی ہے۔(۔۔۔)
منگل 15 رجب المرجب 1441 ہجرى - 10 مارچ 2020ء شماره نمبر [15078]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]