عالمی توانائی کے امور کے سلسلہ میں محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے مابین تبادلۂ خیال

عالمی توانائی کے امور کے سلسلہ میں محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے مابین تبادلۂ خیال

بدھ, 11 March, 2020 - 11:00
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرسو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات کی ہے اور ان سے عالمی توانائی کی منڈیوں اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جود ہیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ سے بات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی کی منڈیوں اور دیگر اہم علاقائی اور دوطرفہ امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
دوسری طرف سعودی توانائی وزیر شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ انہیں مئی سے جون کے عرصے میں "اوپیک +" گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے کیونکہ مطالبہ اور قیمتوں کے سلسلہ میں وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 رجب المرجب 1441 ہجرى - 11 مارچ 2020ء شماره نمبر [15079]م

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا