حوثی جماعت کے ذریعہ زکوۃ کے محصول کا بے جا استعمال

صنعا  کے وسط میں پرانے شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (IBA)
صنعا کے وسط میں پرانے شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (IBA)
TT

حوثی جماعت کے ذریعہ زکوۃ کے محصول کا بے جا استعمال

صنعا  کے وسط میں پرانے شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (IBA)
صنعا کے وسط میں پرانے شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (IBA)
صنعا کے معاشی ذرائع نے حوثی جماعت کے ماتحت علاقوں میں ان کے سلوک کو بہت غلط بتایا ہے اور خاص طور پر زکوۃ کے محصول سے متعلق جو ان کا رویہ ہے کیونکہ یہ باغی جماعت ان محصول کے ذریعہ جنگی کوششوں میں اضافہ کررہی ہے اور اسی نئی بھرتیاں بھی کررہی ہے۔
اس جماعت کا یہ دعوہ ہے کہ وہ اپنے کنٹرول والے علاقوں میں غریبوں کو زکوۃ فنڈ بانٹ رہی ہے لیکن صنعا اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کی گواہی اس جماعت کے دعوؤں کی تردید کر رہی ہے اور اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ جن لوگوں کے درمیان فنڈز بانٹے جاتے ہیں وہ زیادہ تر ملیشیاؤں کے اہلکار اور وفادار ہوتے ہیں۔
الشرق الاوسط کو صنعاء کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی لوگ بین الاقوامی تنظیموں کے کاموں پر مزید پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں سوچ رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی خطرہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کے کنٹرول والے علاقوں میں انسانی امداد کو کم کیا گیا ہے اور امدادی پروگراموں میں بھی کمی آئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]