حلف لینے والی یونان کی پہلی خاتون صدر

کترینہ کو گزشتہ روز ایتھنز میں نامعلوم سپاہی کے مجسمہ کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
کترینہ کو گزشتہ روز ایتھنز میں نامعلوم سپاہی کے مجسمہ کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

گزشتہ روز کترینہ سکیلاروفولو نے اگلے پانچ سالوں کے لئے جمہوریہ یونان کی پہلی صدر کے طور پر حلف لیا ہے اور انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے  نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھایا ہے پھر اس کے بعد وہ صدارتی محل گئیں اور وہاں پر وزیر اعظم کیریکوس میتسوتاکس اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کوستا ٹاسولاس نے ان کا استقبال کیا۔
معاشی بحران  آب و ہوا کی تبدیلی اور نقل مکانی کی لہر سے نمٹنے کے لئے اپنی ترجیحات طے کرنے والے سکیلاروفولو 22 جنوری کو پارلیمنٹ سے منتخب ہوئی ہیں اور انہیں تینوں بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے اور یہ یونانی جمہوریہ کے تیرہویں صدر ہیں جو پرکوپیس پاولوپلوس کی جانشیں ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]