کورونا نے دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر کیا محاصرہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2181206/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D9%88-%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%8C-%D8%B3%D9%85%D9%86%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B6%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%B3%D8%B7%D8%AD-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D8%B1%DB%81
کورونا نے دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر کیا محاصرہ
منیلا ایئر پورٹ سے سعودی شہریوں کے انخلا کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کورونا نے دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر کیا محاصرہ
منیلا ایئر پورٹ سے سعودی شہریوں کے انخلا کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
کورونا وائرس دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر محاصرہ کرتا ہی جا رہا ہےکیونکہ متعدد ممالک نے اپنے یہاں سفر کرنے اور وہاں سے دوسری جگہ سفر کرنے کی پابندی کا اعلان کیا ہے اور اپنی تمام بندرگاہیں بند کردی ہیں جبکہ اس وائرس کی وجہ سے دنیا میں کم از کم 5764 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 137 ممالک میں 151،760 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام نے خاص صحتی اداروں کے ذریعہ تجویز کردہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی بنا پر غیر معمولی معاملات کے علاوہ مسافروں کے لئے بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں کے لئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گٍزشتہ روز مصر نے بھی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے والے ممالک کے نقش قدم پر چل کر ایک جیسا فیصلہ کیا ہے جبکہ مصری وزارت صحت اور آبادی نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔) اتوار 20رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]