اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے والے کے ذریعہ امریکی لبنانی تنازعہ کا آغاز

صدر مائکل عون کو نئی امریکی خاتون سفیر کے ذریعہ منظوری کے کاغذات پیش کرنے کے بعد ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
صدر مائکل عون کو نئی امریکی خاتون سفیر کے ذریعہ منظوری کے کاغذات پیش کرنے کے بعد ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
TT

لبنانی ذرائع نے "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں نئی امریکی خاتون سفیر ڈوروتی چی نے لبنانی عہدیداروں کے ساتھ امریکی شہریت کے حامل لبنانی شہری عامر فاخوری کی مسلسل نظربندی کے معاملہ کو اٹھایا ہے اور یاد رہے کہ ان پر جنوبی لبنان کے قبضے کے دوران اسرائیل کے ساتھ معاملات کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے حراست میں لبنانی قیدیوں پر تشدد کی نگرانی کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سفیر نے فاخوری کی رہائی کی درخواست کی ہے جو ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ لبنان کی عدلیہ کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج بھی ہیں اور انہوں نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ انہیں واشنگٹن جانے کی اجازت دی جائے۔
امریکی خاتون سفیر کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اصل میں لبنانی ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے مقدمات کے سلسلہ میں غور کرنے کے لئے فوجی عدالت کے روبرو مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کے دفاع کے لئے وکیلوں کی تقرری کی اجازت دی جائے گی اور اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 20 رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]