اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے والے کے ذریعہ امریکی لبنانی تنازعہ کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2181211/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D8%A7%D8%B2%D8%B9%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے والے کے ذریعہ امریکی لبنانی تنازعہ کا آغاز
صدر مائکل عون کو نئی امریکی خاتون سفیر کے ذریعہ منظوری کے کاغذات پیش کرنے کے بعد ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے والے کے ذریعہ امریکی لبنانی تنازعہ کا آغاز
صدر مائکل عون کو نئی امریکی خاتون سفیر کے ذریعہ منظوری کے کاغذات پیش کرنے کے بعد ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
لبنانی ذرائع نے "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں نئی امریکی خاتون سفیر ڈوروتی چی نے لبنانی عہدیداروں کے ساتھ امریکی شہریت کے حامل لبنانی شہری عامر فاخوری کی مسلسل نظربندی کے معاملہ کو اٹھایا ہے اور یاد رہے کہ ان پر جنوبی لبنان کے قبضے کے دوران اسرائیل کے ساتھ معاملات کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے حراست میں لبنانی قیدیوں پر تشدد کی نگرانی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سفیر نے فاخوری کی رہائی کی درخواست کی ہے جو ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ لبنان کی عدلیہ کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج بھی ہیں اور انہوں نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ انہیں واشنگٹن جانے کی اجازت دی جائے۔ امریکی خاتون سفیر کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اصل میں لبنانی ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے مقدمات کے سلسلہ میں غور کرنے کے لئے فوجی عدالت کے روبرو مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کے دفاع کے لئے وکیلوں کی تقرری کی اجازت دی جائے گی اور اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔(۔۔۔) اتوار 20رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]