امداد کے سلسلہ میں حوثیوں اور اقوام متحدہ کا ایک دوسرے پر الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2181556/%D8%A7%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
امداد کے سلسلہ میں حوثیوں اور اقوام متحدہ کا ایک دوسرے پر الزامات
حجہ میں بین الاقوامی امدادی کمیٹی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
صنعاء: «الشرق الاوسط»
TT
TT
امداد کے سلسلہ میں حوثیوں اور اقوام متحدہ کا ایک دوسرے پر الزامات
حجہ میں بین الاقوامی امدادی کمیٹی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
صنعاء میں انقلابی حکومت کی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کے اوپر بدعنوانی اور بلیک میل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ملیشیا کے زیر حکومت علاقوں میں کام کرنے والی انسانی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے حوثی گروپ کی طرف سے عائد پابندیوں کی تجاوز کرنے کی کوشش کی ہے۔ انسانی تنظیموں پر حوثیوں کا یہ حملہ اقوام متحدہ کے الزامات اور بین الاقوامی رپورٹس کے پس منظر میں ہوا ہے اور ان رپورٹ میں حوثی جماعت پر امداد کی چوری، فلاحی کاموں میں رکاوٹ، فلاحی تنظیموں کی کارکردگی پر پابندی اور ان کے اہلکاروں پر مظالم ڈھانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔(۔۔۔) اتوار 20رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]