کورونا کے حالات میں سنگینی اور ایمرجنسی کے حالات میں اضافہ

کورونا کے حالات میں سنگینی اور ایمرجنسی کے حالات میں اضافہ

پیر, 16 March, 2020 - 13:00
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو دیکھا جا سکتا ہے
عالمی سطح پر "کورونا" وائرس غیر معمولی انداز میں پھیل چکا ہے جبکہ دیگر نئے ممالک نے بھی اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور پورے شہروں پر صحت سے متعلق حفاظتی صورتحال نافذ کردیا گیا ہے اور دیگر ممالک نے تو ہنگامی صورتحال اور کرفیو کا بھی اعلان کیا ہے۔


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز ٹیلیفون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی میں {جی -20} ممالک کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔



خلیجی ممالک نے "کوویڈ 19" وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے متعدد فیصلوں کے ذریعے انسانی اجتماعات کی روک تھام کے لئے اپنے اقدامات کو مضبوط کیا ہے کیونکہ سعودی حکام نے صحت، سلامتی، فوج اور الیکٹرانک سیکیورٹی سنٹر کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں کام کے مقامات پر حاضری کو 16 دن کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے اور تعلیم کے شعبے میں فاصلاتی تعلیم کا نظام نافذ کیا ہے۔(۔۔۔)


پیر 21 رجب المرجب 1441 ہجرى - 16 مارچ 2020ء شماره نمبر [15084]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا