ارامکو کو سنہ 2019 میں 88 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہواhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2185026/%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%85%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D9%86%DB%81-2019-%D9%85%DB%8C%DA%BA-88-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%AF%DB%81-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84-%DB%81%D9%88%D8%A7
ارامکو کو سنہ 2019 میں 88 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہوا
سعودی ارامکو نے غیر معمولی منافع حاصل کرنے کے سلسلہ میں پہلی بار اپنے مالی نتائج کا اظہار کیا ہے (الشرق الاوسط)
ظهران: «الشرق الاوسط»
TT
TT
ارامکو کو سنہ 2019 میں 88 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہوا
سعودی ارامکو نے غیر معمولی منافع حاصل کرنے کے سلسلہ میں پہلی بار اپنے مالی نتائج کا اظہار کیا ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز سعودی عرب کی ارامکو نامی کمپنی نے 2019 کے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی اور ریفائننگ اور کیمیائی شعبوں میں منافع کے کم ہونے کے باوجود 330.7 ارب ریال یعنی 88.2 ارب ڈالر کا خالص فائدہ درج کیا گیا ہے۔ کمپنی کی خالص آمدنی میں سنہ 2018 کی بنسبت کمی آئی ہے کیونکہ اس وقت اس کی خالص آمدنی 416.5 ارب ریال یعنی 111.1 ارب ڈالر تھی اور کمپنی نے اس کمی کے سلسلہ میں تیار کردہ اپنی رپورٹ میں منافع میں کمی کا ذمہ دار خام تیل کی قیمتوں اور پیداوار کی مقدار میں کمی کو قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ اس کمی کی وجہ سے ریفائننگ اور کیمیائی شعبوں کے منافع میں ہونے والی کمی بھی ہے۔ کمپنی سال 2020 میں کم سے کم 75 ارب ڈالر کی صورت میں باقاعدہ اس نقد منافع کا اعلان کرنے والی ہے جس کی ادائیگی تین ماہ میں کی جائے گی اور یہ کمپنی کی مجلس انتظامیہ کی منظوری پر مبنی ہے۔(۔۔۔) پیر 21رجب المرجب 1441 ہجرى - 16 مارچ 2020ء شماره نمبر [15084]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]