یورپ پر کورونا کی گرفت مضبوط ہوئی

مصر، شام اور لبنان سے آنے والوں کو کل کویت میں اپنی جانچ کے انتظار میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مصر، شام اور لبنان سے آنے والوں کو کل کویت میں اپنی جانچ کے انتظار میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

         فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا  ہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) نے یورپ پر اپنی گرفت سخت کر دی ہے جس کی وجہ سے یونین کے رہنماؤں نے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں پوری یورپی بیرونی سرحد کو 30 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
         ایک طرف آج یوروپی یونین کے رہنماؤں نے مجازی سربراہی اجلاس کے انعقاد کی تیاری کی ہے تو دوسری طرف اٹلی میں 2 ہزار سے زائد افراد کے مرنے کی خبر ملی ہے جبکہ فرانس نے اپنے باشندوں کو مکمل قید کر دیا ہے۔
         سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک اس بیماری کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی تعاون کو منظم اور اپنے معاشی بوجھ کو ختم کرنے کے لئے مناسب پالیسیاں اپنانے کے لئے تیار ہے اور یہ اقدام اس سال سعودی عرب کی زیر صدارت جی-20 کے فریم ورک کے تحت اٹھایا گیا ہے اور ولی عہد شہزادہ کی یہ یقین دہانی کل ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو کئے جانے والے ایک فون کال کے دوران ہوئی ہے جس میں دونوں فریقوں نے وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کے مقابلہ میں بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 22 رجب المرجب 1441 ہجرى - 17 مارچ 2020ء شماره نمبر [15085]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]