سعودی عرب کی طرف سےکورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد

صحت سے متعلق اصول نافذ کرنے کے لئے کل پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی سیکیورٹی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
صحت سے متعلق اصول نافذ کرنے کے لئے کل پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی سیکیورٹی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

سعودی عرب نے پوری دنیا کے اندر کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے اپنی سربراہی میں "جی-20" کے رہنماؤں کو آئندہ ہفتہ ہونے والے ایک مجازی اور غیر معمولی سربراہی اجلاس کے لئے بلانے کا اہتمام کیا ہے اور توا ور اس وائرس نے تو مختلف شعبوں کو مفلوج کردیا ہے، یہاں تک کہ اب اسے اپنی حفاظت وسلامتی اور معیشت کو خطرہ لاحق ہو چلا ہے۔
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ گروپ کے ممالک سے آئندہ ہفتہ ہونے والے ایک ایسے مجازی اور غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لئے مستقل رابطہ میں ہے جس کا مقصد کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو یکجا کرنے کے طریقوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنا ہے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت سے متعلق یہ ایک عالمی بحران ہے اور اس پر انسانی، معاشی اور معاشرتی مضمرات مرتب ہوں گے لہذا عالمی سطح پر ردعمل کرنے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
بدھ 23 رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]