"نہضہ ڈیم" کے سلسلہ میں اپنے موقف کی افریقی مدد کے لئے مصر کی کوشش

مصری وزیر خارجہ کو اپنے افریقی دورے کے آغاز پر اپنے برونڈین ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (مصری وزارت خارجہ)

TT

مصری ڈپلومیسی نے عرب اور یورپی اقدامات کے بعد افریقی براعظم میں اپنے دوستوں کی طرف توجہ مرکوز کی ہے اور اس کا مقصد "نہضہ ڈیم" سے متعلق ایتھوپیا کی فائل کے سلسلہ میں اپنے موقف کی حمایت حاصل کرنا ہے اور اسی سلسلہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے گزشتہ روز افریقی دورہ کے آغاز پر برونڈی کا سفر کیا ہے جس میں وہ جنوبی افریقہ، تنزانیہ، روانڈا، کانگو، جنوبی سوڈان اور نائجر کا سفر شامل ہے۔
شکری نے ان ممالک کے رہنماؤں کو صدر عبد الفتاح السیسی کی جانب سے "نہضہ ڈیم" کے ان مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں ایک پیغام  دیا ہے جو امریکی نگرانی میں اس ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے قواعد کے بارے میں حتمی معاہدہ پر ایتھوپیا کے دستخط کرنے سے انکار کرنے کے بعد ناکامی کے شکار ہو چکے ہیں جس کی تعمیر ادیس ابابا سنہ 2011 سے کررہا ہے اور قاہرہ کا یہ سوچنا ہے کہ اس سے اس کے پانی کے حصہ پر غلط اثر پڑنے والا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 23 رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]