اس بحران پر قابو پانے کے لئے فلمی صنعت الیکٹرانک پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2187156/%D8%A7%D8%B3-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%88-%D9%BE%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%81%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%B5%D9%86%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%B9%D8%B1%D8%A7%D9%86%DA%A9-%D9%BE%D9%84%DB%8C%D9%B9-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D9%B9%DA%BE%D8%A7-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92
اس بحران پر قابو پانے کے لئے فلمی صنعت الیکٹرانک پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہی ہے
وسطی انگلینڈ کے ملٹن کینز شہر میں ایک سنیما کو وائرس کی وجہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
اس بحران پر قابو پانے کے لئے فلمی صنعت الیکٹرانک پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہی ہے
وسطی انگلینڈ کے ملٹن کینز شہر میں ایک سنیما کو وائرس کی وجہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ تفریحی وسائل اور ان کے استعمال میں تبدیلی آچکی ہے کیونکہ انفیکشن کے خوف کی وجہ سے ناظرین سینما گھر جانے سے گریز کرنے لگے ہیں اور اس کے نتیجے میں سینما آپریٹروں نے الیکٹرانک نشریاتی پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہے۔ اس بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سینما کمپنیوں نے اپنی بڑی پروڈکشن کی تیاری ملتوی کردی ہے جیسے کہ جیمز بانڈ کی نئی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی" جو نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے لیکن ملتوی کرنا ان کمپنیوں کے لئے محفوظ ترین حل نہیں ہے جنہیں نقصان کا خدشہ لگا ہوا ہے اور "این بی سی یونیورسل" کمپنی نے براہ راست الیکٹرانک نشریاتی پلیٹ فارم پر نئی فلمیں لانچ کرکے ایک عارضی حل ڈھونڈ لیا ہے کیونکہ اس طرح ناظرین کو چند گھنٹوں تک فلمیں دیکھنے کے لئے رقم ادا کرنی ہوگی۔(۔۔۔) بدھ 23رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)