پوری دنیا "کورونا" کی زد میں اور علاج کے سلسلہ میں غیر معمولی جدوجہد جاریhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2188921/%D9%BE%D9%88%D8%B1%DB%8C-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B9%D9%85%D9%88%D9%84%DB%8C-%D8%AC%D8%AF%D9%88%D8%AC%DB%81%D8%AF-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C
پوری دنیا "کورونا" کی زد میں اور علاج کے سلسلہ میں غیر معمولی جدوجہد جاری
سعودی عرب میں ٹرینوں اور ٹرانسپورٹ اسٹیشنوں پر دوا چھڑک کر کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں (واس)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
پوری دنیا "کورونا" کی زد میں اور علاج کے سلسلہ میں غیر معمولی جدوجہد جاری
سعودی عرب میں ٹرینوں اور ٹرانسپورٹ اسٹیشنوں پر دوا چھڑک کر کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں (واس)
جب "کورونا" کی وبا نے پوری دنیا کو یرغمال بنا لیا ہے اور ہزاروں لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں ایسے وقت میں ادویات کی بین الاقوامی کمپنیاں مثبت علاج کھوجنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ سعودی عرب نے عالمی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے رونما ہونے والی عالمی اور اقتصادی صورتحال کے باوجود اپنی مالی حیثیت کی مضبوطی پر زور دیا ہے جبکہ اس نے معاشرتی اور معاشی سطح پر کم اثرات کے حامل کچھ چیزوں میں اس جزوی کمی کا اعتراف بھی کیا ہے جس کی قیمت تقریبا 50 ارب ریال یعنی 13.3 ارب ڈالر ہے اور یہ سال 2020 کے بجٹ میں منظور شدہ کل اخراجات کے 5٪ سے بھی کم کی مقدار ہے۔(۔۔۔) جمعرات 24رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]